دلو رام کوثری
Appearance
چودھری دلو رام کوثری غیر مسلم نعت گو شاعر تھے۔
ولادت
[ترمیم]نعت کے شاعر کی ولادت لاہور(پنجاب) پاکستان میں ہوئی۔
نام
[ترمیم]قلمی نام ، چودھری دلو رام کوثری ان کا اصل نام چودھری دِلو رام تھا والد کا نام بھورا رام تھا۔
وفات
[ترمیم]28-دسمبر 1931ء لاہور (پنجاب) - پاکستان میں وفات ہوئی لاہور میں مدفون ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]نعت سے لگاؤ کی وجہ سے انہیںفردوسی ہند قادر الکلام اور حسان الہند کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے دلورام کے نعتیہ رحجانات کے رد عمل میں ہندوؤں نے شدید ملامت اور تنگ نظری اور طنعہ زنی سے انھیں زچ کیا۔ لیکن دلورام کوثری نے نعت گوئی ترک نہ کی ۔ دلورام نے بالاخر اسلام قبول کر لیا اور نام کوثر علی کوثری رکھا۔
تصنیفات
[ترمیم]- ہندو کی نعت اور منقبت دلو رام کوثری،خواجہ حسن نظامی،مرتبہ،دہلی،حلقہ مشائخ بک ڈپو، 1924ء ،
- بشارت انجیل
- گلبن نعت ِ کوثری[1]
- آب کوثر نعتیہ کتاب[2]
نمونہ نعت
[ترمیم]- کوثری تنہا نہیں ہے مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ ہے
- جو نبی ﷺ کے ساتھ ہے وہ کبریا کے ساتھ ہے
- کس لیے پھر درپئے آزار ہیں اشرار قوم
- اس کا کیا کر لیں گے جو خیرالوری کے ساتھ ہے
- کچھ نہیں حسرت ید بیضا کی مجھ کو اے کلیم
- ہاتھ اپنا دامن آل عبا کے ساتھ ہے
- انکشاف مدعا پیش احد میں کیا کہوں
- میم احمد ہے کہ جو میری دعا کے ساتھ ہے
- رحمۃ للعالمین کے حشر میں معنے کھلے
- خلق ساری شافع روز جزا کے ساتھ ہے
- لے کے دلو رام کو حضرت گئے جنت میں جب
- غل ہوا ہندو بھی محبوب خدا ﷺ کے ساتھ ہے